حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے طوفان الاقصی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصیٰ؛ رہبرِ معظم کے بیانات اور الیس الصبح بقریب کی عملی تفسیر ہے۔
اے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ الحمدللہ فلسطینی مقاومت حماس کا صہیونی شیطان اسرائیل کے مسلسل مظالم پر ردعمل اور طوفان الاقصیٰ کی کامیابی پر فلسطینی مقاومتی مجاہدین اور حماس کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طوفان الاقصیٰ کی کامیابی رہبر معظم کے بیانات کی عملی تفسیر ہے اور وہ صبح بہت قریب ہے، ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ ہم بہت جلد نماز جماعت بیت المقدس میں ادا کریں گے۔
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ مظلوم فلسطینوں کی مسلسل مقاومت رنگ لے آئی اور الحمدللہ آج غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے، فلسطینی مقاومت نے ثابت کیا ہے کہ دشمن سے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کا واحد راستہ مقاومت ہے۔
برادر عاطف مہدی سیال نے کہا کہ فلسطینی مقاومت نے پوری دنیا کے مظلومین کے دلوں کو مسرور کیا ہے، اس شاندار کامیابی پر فلسطینی قوم، مقامتی تحریکوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔